یہ جملہ کہنا کیسا ”اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں“

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2018ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ”اللہ تعالیٰ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں“کہنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     مذکورہ جملہ بولنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اس سے مراد یہ لیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض اوقات بندے کی دُعا دیر  سے قبول فرماتا ہے کسی بھی وجہ سے، لیکن بندہ جب بعد میں اس دُعا کی قبولیت کو پاتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی دُعا رَدّ نہیں گئی۔ اِسی طرح مزید بھی کئی مختلف اعتبار سے اس جملہ کی درست تعبیریں ممکن ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم