Ahle Bait Ko Masoom Kehna

اہل بیت کو معصوم جاننے کا حکم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-470

تاریخ اجراء: 21جمادی الاخری1443ھ/25جنوری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو اہل بیت کو معصوم جانے تو کیا وہ کافر ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    اہل بیت کومعصوم جانناکفرتونہیں ہے لیکن یہ عقیدہ،اہلسنت کے متفقہ عقیدے کےخلاف ہے ،اگرکسی شخص کاکوئی کفریہ عقیدہ نہ ہو،وہ صرف اہل بیت کومعصوم مانتاہوتووہ اہل سنت سے خارج اورگمراہ وبدمذہب ہے اوراگراس کے ساتھ ساتھ اس کاکوئی کفریہ عقیدہ بھی ہوتواس پراس عقیدے کے اعتبارسے کفرکاحکم ہوگا۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ارشاد فرماتے ہیں:’’اجماعِ اہلسنت ہے کہ بشر میں انبیا ء علیہم الصلاۃ والسلام کے سواکوئی معصوم نہیں،جو دوسرےکو معصوم مانے اہلسنت سے خارج ہے۔‘‘(فتاوی رضویہ ،جلد14،صفحہ187، رضافاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم