Kafir Ko Marne Ke Bad R.I.P (Rest in Peace) Kehna Kaisa?

کافر کو مرنے کے بعد R.I.P (Rest in Peace) کہنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-213

تاریخ اجراء:29ربیع الاول 1443ھ/05نومبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کافر کو مرنے  کے بعد R.I.P (rest in peace) یعنی وہ امن میں رہے ،کہنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    R.I.P (rest in peace ترجمہ: امن میں رہے)ایک دعائیہ جملہ ہے، جس کے معنی  مرحوم و مغفور کے بنتے ہیں    اور کافر کومرنے کے بعد مغفرت کی دعا دینے کو فقہاء نے کفر لکھا ہے۔  لہذاایسی دعاکے لیے اس طرح کے الفاظ بھی نہیں لکھ سکتے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Dua Kafir RIP Rest In Peace