مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2195
تاریخ اجراء: 05جمادی الاول1445 ھ/20نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مفتی احمد یار خان نعیمی
علیہ الرحمۃ مراٰۃ شرح مشکوۃ میں فرماتے
ہیں: ”اہل بیت کے معنی ہے گھر والے ،اہل بیت رسول چند
معنی میں آتا ہے (1) جن پر زکوۃ لینا حرام ہے
یعنی بنی ہاشم عباس ،علی ،جعفر ،عقیل ،حارث
کی اولاد۔ (2)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں
پیدا ہونے والے یعنی اولاد۔(3) حضور کے گھر میں
رہنے والے جیسے ازواج پاک۔ (4) حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے گھر میں آنے جانے والے جیسے حضرت زید ابن حارثہ اور
جیسے اسامہ ابن زید۔رضی اللہ تعالی عنہم
خیال
رہے کہ بیویوں کا اہل بیت ہونا قرانی آیات سے ثابت
ہے رب نے حضر ت سارہ کو جناب ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
کی اہل بیت فرمایا(رحمۃ اللہ وبرکتہ علیکم اہل
البیت) حضرت
صفوراء کو جناب موسی علیہ الصلوۃ و السلام کا اہل فرمایا (اذقال لاھلہ امکثوا انی اٰنست نار) حضرت عائشہ صدیقہ
کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل بیت فرمایا(واذا غدوت من اھلک تبوی المومنین
مقاعد للقتال)اور اولاد کا اہل بیت ہونا حدیث سے
ثابت ہے،حضور نے جناب فاطمہ ،حسنین کریمین اور جناب علی
کے متعلق فرمایا (اللھم ھولاء اھل بیتی)خدایا یہ
لوگ بھی میرے اہل بیت ہیں ،لہذا حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی ازواج اولاد سب ہی اہل بیت ہیں
رضی اللہ عنھم خلاصہ یہ ہے کہ بیت تین قسم کے ہیں بیت
نسب ،بیت سکن ،بیت ولادت اس لئے اہل بھی تین قسم کے
ہیں۔“(مراٰۃ شرح مشکوۃ، جلد 8،صفحہ
396،مکتبہ اسلامیہ ،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: