Ghous Pak رحمۃ اللہ علیہ Ka Janaza Kis Ne Parhaya ?

غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کاجنازہ کس نےپڑھایا ؟

مجیب:ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1573

تاریخ اجراء: 21رمضان المبارک1444 ھ/12اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کاجنازہ کس نےپڑھایا تھا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کانمازِ جنازہ آپ کے شہزادے حضرت سید سَیْفُ الدین عبدالوہاب قادری رحمۃ اللہ علیہ نے پڑھایا۔

   ” ذيل طبقات الحنابلة “ میں ہے:صلى عليه ولده عبد الوهاب۔ترجمہ:آپ کانمازِ جنازہ آپ کے بیٹے حضرت عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ نے پڑھایا۔(ذيل طبقات الحنابلة، جلد01، صفحہ 300، مطبوعہ قاہرہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم