مجیب: سید مسعود علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-696
تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444 ھ/23 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور غوث اعظم پہلے
حنفی تھے اور بعد میں حنبلی ہوئے۔ کیا یہ بات
درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
جی نہیں! یہ بات درست
نہیں۔ حضور سیدی غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ شروع سے
ہی حنبلی تھے۔
اعلیٰ
حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:”حضورہمیشہ سے حنبلی تھے اوربعد کو جب عین
الشریعۃ الکبرٰی تک پہنچ کرمنصب اجتہاد مطلق حاصل ہوامذہب
حنبل کو کمزور ہوتا ہوا دیکھ کر اس کے مطابق فتوٰی
دیا کہ حضورمحی الدین اوردین متین کے یہ
چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتادیکھا
اس کی تقویت فرمائی۔“(فتاویٰ
رضویہ، جلد26، صفحہ 433، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: