حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ |
مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Pin:4891 |
تاریخ اجراء: 29محرم الحرام 1438 ھ/31اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، اگر ہوئی تھی تو کس نے پڑھائی؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
ام المؤمنین حضرت سیدتنا خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا کے جنازہ مبارکہ کی نماز نہیں ہوئی، کیونکہ جب آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا وصال ہوا تو اس وقت نماز جنازہ کے احکام نازل ہی نہ ہوئے تھے، بلکہ بعد میں نازل ہوئے، البتہ انہیں لحد میں اتارنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود اترے تھے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول:
غوث اعظم در میان اولیاء ، چوں محمد در میان انبیاء ، شعر کا حکم؟