Imam Hussain رضی اللہ تعالی عنہ Ki Makkah Mukarramah Se Rawangi Aur Karbala Ka Parao

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی مکہ مکرمہ سے روانگی اورکربلا کاپڑاو

مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1847

تاریخ اجراء:03محرم الحرام1445ھ/22جولائی2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مجھے یہ معلوم کر نا ہے کہ   حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کس تاریخ کو مکہ سے کربلا چلے اور  کب کربلا میں پہنچ کر پڑا ؤ کیا ، تاریخ اور سن ہجری دونوں کسی معتبر کتاب سے بتادیں ۔؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   امام عالی مقام امام  حسین رضی اللہ عنہ 03ذوالحجۃ الحرام ، 60ہجری   کو مکہ پاک سے عراق کی طرف روانہ ہوئے ، اور 2محرم الحرام 61ہجری کو کربلا کی زمین میں  پڑاؤ  کیا ۔  چنانچہ سوانح کربلا میں ہے :” حضرت امام  عالی مقام  رضی اللہ عنہ نے 03ذوالحجہ 60ہجری کو اپنے اہل بیت و خدام کل 82نفوس کو  ہمراہ لے کر راہِ عراق اختیار کی ، اور   محرم الحرام کی دوسری تاریخ 61 ہجری کو ابن زیاد کی سختیوں کی وجہ سے کوفہ سے ہٹ کر کربلا میں نزول فرمانا پڑا ۔   (سوانح کربلا ، صفحہ 128تا 131، ملخصا ، مکتبۃ المدینہ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم