Kiya Huzoor ﷺ Ki Namaz e Janaza Ada Ki Gai Thi?

کیا حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Kan:12008

تاریخ اجراء:23محرم الحرام  1438 ھ/25اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔

سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     تاجدارِ کائنات محمد مصطفی ٰ علیہ التحیۃ والثناء کے جنازہ ٔ اقدس پر پڑھی جانے والی نماز کے متعلق اگرچہ بعض علماء کرام رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ یہ نمازِ معروف نہ تھی بلکہ لوگ گروہ در گروہ حاضر ِ خدمت ہوتے ،صلاۃ وسلام عرض کرتے اور چلے جاتے اور امام کوئی نہیں تھا۔لیکن اکثر علمائے عظام رحمہم اللہ حضور ِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ پر نماز کو معروف نماز ہی کہتے ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

ٹیگز : huzoor namaz e janaza