Biwi Ka Shohar Se Ghar Apne Naam Karne Ka Mutalba Karna Kaisa ?

بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Fmd:0335

تاریخ اجراء:20جمادی الثانی 1438ھ/20 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو  اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں  کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔

سائل:محمدانیس شاہد(نارتھ کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     شوہر پر بیوی کو رہائش مہیا کرنا لازم ہے لیکن اس کے لیے مکان کی ملکیت بیوی کے نام کرنا ضروری نہیں ہے لہذا بیوی کا ایسا مطالبہ کرنا سراسر باطل ہے۔شوہر کے کہنے پر بھی عورت کا بلا عذر شرعی حقِ زوجیت ادا نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے اور بحکمِ حدیث ایسی عورت پر فرشتے لعنت کرتے ہیں لہذا آپ کی زوجہ کو چاہیے کہ اس گناہ سے سچی توبہ کریں اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے شوہر کی اطاعت بجالائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم