Jo Shakhs Apni Cheez Istemal Karne Ke Liye Nahi De Is Par Gussa Karna?

جو شخص اپنی چیز استعمال کرنے کے لئے نہ دے اس پر غصہ کرنا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1167

تاریخ اجراء:28ربیع الثانی1445ھ/13نومبر2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کوئی شخص اپنی چیز استعمال کرنے کے لئے نہ دے تو اس پر غصہ کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ہر انسان اپنی چیزوں کا مالک ہے او راسے اختیار ہے کہ وہ اپنی چیز کسی کو دے یا نہ دے ،نہ دینے پر ناراض ہونے کا کوئی معنی نہیں  مزید یہ کہ شریعت نے بلا ضرورت مانگنےسے منع کیا ہے لہٰذا بجائے ناراض ہونے کے انسان کو اپنے اندر خود داری پیدا کرنی چاہئے اور حتی الامکان دوسروں سے  مانگنے سے بچنا چاہئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم