Shohar Ke Inteqal Ke Baad Bewah Ke Zewar Torne Ka Hukum

بیوہ کے زیور توڑنے کے متعلق حکم

مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1621

تاریخ اجراء: 18شوال المکرم1444 ھ/09مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے ،تو جنازہ کے بعد دیگر عورتیں اس کے ہاتھ سے زیور  توڑ کر، اتاردیتی ہیں، اس کا شرعی کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شوہر کے فوت  ہونے پر عورت کو 4ماہ 10دن عدت گزارنے کا حکم ہے،اس دوران زیورات اور بناؤ سنگھار کرنے کی اجازت  نہیں،لہذا شوہر کےفوت  ہونے کے وقت عورت نے جو زیورات  پہنے ہوں، انہیں اتارنے کا حکم ہے ،لیکن انہیں  بلاوجہ شرعی توڑ نا،جائزنہیں کہ  اسراف  ہے اوراسراف ناجائزو گناہ ہے ،لہذا انہیں بغیر توڑے اتارا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم