Aurat ko iddat ke doran sar me dard ki waja se tail lagana kaisa ?

عورت کو عدت کے دوران سر میں درد کی وجہ سے تیل لگانا کیسا ؟

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-689

تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444  ھ/23 نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک خاتون عدت میں ہیں ،  تیل نہ لگانے کی وجہ سے ان کے سر میں درد رہتا ہے تو کیا وہ سر میں  تیل لگاسکتی ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

  پوچھی گئی صورت میں  درد سے چھٹکارے کے لئے سر میں تیل لگاسکتی ہیں،جبکہ  زینت کی نیت نہ ہو۔

  صدرالشریعہ مفتی امجد علی  اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”عذر کی وجہ سے اِن چیزوں کا استعمال کر سکتی ہے مگر اس حال میں اُس کا استعمال زینت کے قصد سے نہ ہو مثلاً درد سر کی وجہ سے تیل لگاسکتی ہے یا تیل لگانے کی عادی ہے جانتی ہے کہ نہ لگانے میں دردسر ہو جائے گا تو لگانا، جائز ہے یا دردسر کے وقت کنگھا کرسکتی ہے مگر اُس طرف سے جدھر کے دندانے موٹے ہیں اُدھر سے نہیں جدھر باریک ہوں کہ یہ بال سنوارنے کے ليے ہوتے ہیں اور یہ ممنوع ہے۔“  

(بہارِ شریعت،جلد2 ، صفحہ 242، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم