میڈیکل کا لائسنس کرایہ پر دینا کیسا؟

مجیب:مفتی علی اصفر صاحب مد ظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الآخر 1442ھ

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پا س میڈیکل کا لائسنس ہے۔ کیا میں اس لائسنس کو کرائے پر  دے سکتاہوں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    جی نہیں! لائسنس کو کرایہ پر دینا جائز نہیں کیونکہ فقہی طورپر  لائسنس کرائےپر دینا ، گھر کرائےپر دینے کی طرح  نہیں ، بلکہ یہ ایک حق (Right)ہے جسے کرائے پر دے کر  آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور محض حق (Right)کو کرائے پر دینا جائز نہیں۔ اگر میڈیکل اسٹور کو چلانے کےقانونی تقاضے پورے ہوتے ہوں تو جواز کا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ دکان میں فرنیچر ڈلوا دے اور اس فرنیچر کا کرایہ وصول کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ  وَرَسُوْلُہ اَعْلَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم