Cigarette Company Mein Nokri Karna Kaisa Hai ?

سگریٹ  کمپنی میں نوکری کرنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1412

تاریخ اجراء:       26رجب المرجب1444 ھ/18فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سگریٹ  کمپنی میں نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   تمباکو والا سگریٹ جو نشہ نہیں لاتا،اس کا پینا فی نفسہ جائز ہے اگرچہ منہ کی بدبو اور صحت کے نقصان کا سبب ہونے کی وجہ سے اس سے بچنا بہتر ہے لہذا جائز سگریٹ کی خرید و فروخت بھی شرعاً جائز ہے، جبکہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ ہو، مثلاً وہاں یہ کام قانونی طور پر منع ہونا، وغیرہ اور جائز کاروبار کی کمپنی میں  نوکری بھی  فی نفسہ شرعا جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم