Company Ki Car Ko Apne Zati Use Me Lana

کمپنی کی گاڑی کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا

فتوی نمبر:WAT-126

تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1443ھ/05اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرے پاس کمپنی کی گاڑی ہے اور میں فارغ اوقات میں فوڈ ڈلیوری کا کام کرنا چاہتا ہوں ،تو کیا میں کمپنی کی گاڑی استعمال کر سکتا ہوں، جبکہ میں پٹرول اپنے ذاتی خرچے سے ڈلواؤں گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صورتِ مسئولہ میں اگر وہ گاڑی کمپنی مالکان کی طرف سے صرف کمپنی کے کاموں کے لیے آپ کو دی گئی ہے (اور بظاہر یہی سمجھ آتا ہے کہ اسی لیے وہ گاڑی آپ کو دی گئی ہے)تو آپ  کے لیے وہ  گاڑی اپنے ذاتی کاموں  کے لیے استعمال کرنا، جائز نہیں ہو گا، اگرچہ آپ گاڑی میں اپنے ذاتی خرچ سے پٹرول ڈلوائیں، کیونکہ کسی کی چیز  بغیر اجازت اپنے ذاتی استعمال میں لانا، ناجائز و گناہ ہے۔ البتہ اگر مالک یا جسے مالک کی طرف سے کمپنی کی تمام باتوں یا اس طرح کی باتوں  کا اختیار حاصل ہو ،  تو اس کی اجازت سے آپ وہ گاڑی اپنے استعمال میں لانا چاہیں، تو لا سکتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم