Rickshaw ya texi me karaya fix kiye bagair safar karna kaisa ?

رکشہ یا ٹیکسی میں کرایہ فکس کیے بغیر سفر کرنا کیسا ؟

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-716

تاریخ اجراء: 01جمادی الاول 1444  ھ/26 نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال   

   رکشہ والے سواری کو بٹھاتے ہیں اور سفر کرنے والامعلوم کرتا ہے کہ کتنا کرایہ ہوگا، تو عام طور پر یہ کہہ دیتے ہیں جو مرضی ہودے دینا، تو  اس طرح کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   رکشہ،ٹیکسی وغیرہ میں بیٹھنے سے پہلے کرایہ طے کرنا ضروری ہے صرف یہ کہہ دینا کہ جو مرضی دے دینا  کافی نہیں۔  لہٰذا سفر کرنے والے کو چاہیے کہ وہ پہلے ہی کرایہ فکس کرے، اگر بغیر فکس کئے بیٹھ گئے اور کرایہ معلوم ہی نہیں تو یہ جائز نہیں ہوگا۔ ہاں اگر ایسی صورت ہو کہ کرایہ پہلےسے فکس اور فریقین کو معلوم ہے کہ فلاں جگہ جانے کا اتنا کرایہ ہوگا جیسے عام طور پر بسوں ، ویگنوں یا روٹ پر چلنے والے چنگچی رکشوں کا کرایہ فکس ہوتا ہے اور سفر کرنے والے کوبھی معلوم ہوتا ہے کہ فلاں اسٹاپ تک اتنا کرایہ ہوگا، تو اب الگ سے طے کرنا ضروری نہیں کیونکہ یہ انڈرسٹوڈ ہونے کی وجہ سے طے ہی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم