Soodi Bank Mein MTO Ki Naukri Karna

سودی بینک میں MTO کی نوکری کرنا

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1533

تاریخ اجراء:25شعبان المعظم1445 ھ/07مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سودی بینک میں MTO (Management Trainee Officer)کی ملازمت کر سکتے ہیں ،اس میں سود کی ریکوری وغیرہ کرنی ہوتی ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بینک میں MTO (Management Trainee Officer) کی جاب  کرنا ، ناجائز وگناہ ہے کیونکہ اس میں سود کی ریکوری بھی کرنی پڑتی ہے  اور کسٹمرز کو سود پر لون فراہم بھی کرنا پڑتا ہے اورایسی ملازمت جس میں سود کا لین دین ہو ، ناجائز و حرام ہے کہ  یہ حرام ہے اور حرام  کام کی معاونت اور اس پر اجارہ بھی ناجائز و حرام ہے، اس کے علاوہ  بینک کی جس ملازمت میں سود کے متعلق کام نہ کرنا پڑے جیسے سیکورٹی گارڈ، الیکٹریشن  اور  ڈرائیور وغیرہ کی نوکری تو ایسی نوکری جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم