Ghair Muslim Se Uske Tehwar Par Tohfa Lena

غیر مسلم سے اس کے تہوار پر تحفہ لینا

مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2682

تاریخ اجراء: 17شوال المکرم1445 ھ/26اپریل2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر  غیر مسلم کسی مسلمان کو کرسمَس یا ایسٹر کے تحائف دے تو کیا مسلمان وہ قبول کر سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غیرمسلموں کے تہوار کے  موقع پر،ان سے تحائف وصول کرنا منع ہے کہ یہ ایک طرح سے ان کے اس تہوار میں شرکت ہے۔

   چنانچہ فتاوی شارح بخاری میں سوال ہوا کہ:" ہندو کے یہاں کا تیوہار وغیرہ کی مٹھائی کھانا کیسا ہے؟"

   اس کے جواب میں آپ علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا:"یہ مٹھائی پاک ہے اس لیے اس کا کھانا جائز لیکن خاص ان کے تیوہار کے موقع پر لینا ممنوع ہے ،یہ ایک طرح سے ان کے تیوہار میں شرکت ہے ،دوسرے دنوں میں لینے میں کوئی حرج نہیں۔" (فتاوی شارح بخاری،جلد2،صفحہ598،599،برکات المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم