مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2000
تاریخ اجراء: 29صفرالمظفر1445ھ /16ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرتد کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرتد کا ذبیحہ حرام و مردار ہے ، اس کا کھانا جائز
نہیں ،اگرچہ بسم اللہ ،اللہ اکبر پڑھ کرذبح کرے۔ چنانچہ درمختار
میں ہے:” لا تحل ذبيحة غير کتابى من وثنى و مجوس و مرتد
۔“ ترجمہ :غیر کتابی یعنی
مجوسی ، ستارہ پرست ، اور مرتد کا
ذبیحہ حلال نہیں ۔“(درمختار، جلد06،
صفحہ 298، دار المعرفۃ ، بیروت )
بہارشریعت میں ہے " مرتد کا ذبیحہ
مردار ہے اگرچہ بِسْمِ اللہ کرکے ذبح کرے۔"(بہارشریعت،ج02، حصہ09،ص 459، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قادیانیوں سے میل جول رکھنے کے احکام
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
قادیانی کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،خوشی غمی میں شامل ہونا اور تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسچن کے ساتھ مسلمان کا دوستی کرنا اور کھانا کھانا
مرتد سے تحفہ لینا کیسا ؟
کافر کے لیے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرنا
قادیانی کون ہے؟ قادیانی مذہب کیا ہے؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم