مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1324
تاریخ اجراء: 15جمادی الثانی1445
ھ/29دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
گھر میں کھانے کے لئے بنائی گئی روٹیاں
بچ جائیں، تو کیا انہیں بیچ سکتے ہیں ، بعض لوگ
کہتے ہیں کہ اس سے تنگدستی آتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچی ہوئی روٹی اور شوربہ وغيرہ
پھینکنا اِسراف ہے، مرغی،بکری یا گائے وغیرہ کو
کھلادیں۔چند روز کی بچی ہوئی روٹیاں اگر
کھانے کے قابل ہیں ، تو ان کے ٹکڑے
کر کے شوربے میں پکاکر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ البتہ
بچی ہوئی روٹیوں کو بیچناچاہیں تو شرعاًاس کی
بھی ممانعت نہیں اور روٹی فروخت کرنا تنگدستی کے اسباب
میں ہونے پر کوئی روایت ہمیں نہیں ملی
۔ البتہ روٹی کی بے ادبی کرنایاپاؤں وغیرہ میں رکھناتنگدستی کے اسباب
میں مذکورہے ۔
مزید معلومات کے لیے امیراہل سنت
کی تصنیف آدابِ طعام کا مطالعہ فرمائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
اوور بلنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟