Current Plus Account Ke Munafa Sood Hain?

کرنٹ پلس اکاؤنٹ کے منافع سود ہیں؟

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

مرتب: مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(مجلسِ افتاء)

      مورخہ 17 جمادی الثانی 1437 بمطابق 27 مارچ 2016 بروز اتوار مجلس تحقیقات شرعیہ کے مشورے میں کرنٹ پلس اکاؤنٹ کا مسئلہ زیر بحث آیا، کرنٹ پلس اکاؤنٹ وہ اکاؤنٹ ہے جو عام کرنٹ اکاؤنٹ سے اس اعتبار سے مختلف ہوتا ہے کہ اس اکاؤنٹ میں لازمی طور پر مقررہ رقم رکھنا ہوتی ہے اس کی بنیاد پر ہی اکاؤنٹ ہولڈرز کو بہت سارے منافع و فوائد دیئے جاتے ہیں : مثلاً آن لائن ٹرانزیکشن کی فیس نہ لینا۔ ATM کی سالانہ فیس نہ لینا۔ پے آرڈر کی فیس نہ لینا۔ چیک بک مفت فراہم کرنا۔ میسچ سروس کی فیس وصول نہ کرنا۔ ایر پورٹ پر مفت کھانے کی سہولت فراہم کرنا وغیرہ وغیرہ۔

   عمومی طور پر کرنٹ پلس اکاؤنٹ میں عام کرنٹ اکاؤنٹ کے مقابل زیادہ نفع دیئے جاتے ہیں اور پھر زیادہ بنیادی رقم لازمی رکھے جانے پر اس طرح کے منافع اور فوائد کے مختلف اقسام کے پیکیج مارکیٹ میں مختلف ناموں کے ساتھ موجود ہیں۔

   مجلس تحقیقات شرعیہ دعوت اسلامی کے موجود اراکین نے بالا تفاق اس کرنٹ پلس اور ملتے جلتے ناموں کے ساتھ مشہور اکاؤنٹ کو سودی اکاؤنٹ قرار دیا ہے اور یہ حکم شریعت بیان کیا ہے کہ اس طرح کے اکاؤنٹ کھلوانا اور اس پر ملنے والے فوائد استعمال کرنا حرام ہے۔

تاریخ اجراء:مورخہ 17 جمادی الثانی 1437 بمطابق 27 مارچ 2016