kiya Qabar Mein Shajra Rakh Sakte Hain Ya Nahi ?

کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

مجیب: مفتی علی اصغر صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:  Gul:1029

تاریخ اجراء:24محرم الحرام  1438 ھ/26اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ قبر کے اندر شجرہ شریف رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور اگر رکھ سکتے ہیں تو کہاں پر رکھنا چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     قبر میں حصول برکت کے لئے شجرہ شریف رکھنا جائز ہے اور قبر میں رکھنے کے علماء کرام علیہم الرضوان نے دو طریقے بیان کئے ہیں ایک یہ کہ میت کے سرہانے طاق بنا کر رکھا جائے اور دوسرا یہ ہے کہ میت کےسامنےقبلہ والی دیوار میں طاق بنا کر رکھا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم