مجیب: فرحان احمد
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-594
تاریخ اجراء:01ربیع الثانی1444 ھ /28اکتوبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہندہ نے منت مانگی کی
اگر میرا فلاں کام ہوجائے ،تو میں جمعہ کے دن نمازیوں میں
پانچ کلومٹھائی بانٹوں گی۔ منت پوری ہوئی اور ہندہ
نے ایسا ہی کیا، لیکن تقریباً آدھا کلو مٹھائی بچ گئی، اب ہندہ یہ
جاننا چاہتی ہے کی بچی ہوئی مٹھائی ہندہ کھا سکتی
ہے یا نہیں کیونکہ منت تو پانچ کلو کی تھی اور
مٹھائی ساڑھے چار کلو ہی بٹی،تو بچی ہوئی مٹھائی
ہندہ اور اس کے گھر والوں کے لیے کھانا حلال ہوگا یا نہیں یا آدھا کلو منت کے طور پر اسے پھر
سے بانٹنا پڑے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں مسجدمیں مٹھائی
باٹنے کی منت ،منتِ شرعی نہیں ہے لہذا بچ جانے والی آدھا کلو مٹھائی ہندہ کے لئے اور اس کے
گھر والوں کے لئے کھانا ، جائز ہے ،
کھاسکتے ہیں ۔
فتاوی رضویہ میں ہے :”مساجد میں
شیرینی لے جائیں گے یا نمازیوں کو کھلائیں
گے، یہ کوئی نذر شرعی نہیں، جب تک خاص فقراء کے لئے نہ
کہے اسے امیر فقیرجس کو دےسب لے سکتے ہیں۔“(فتاوی رضویہ، جلد13، صفحہ 585، رضا
فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟