Whatsapp Message Ke Zariye Qasam Khai kiya Qasam Munaqid Ho Gayi ?

واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟

مجیب:  مولاناجمیل صاحب زید مجدہ

مصدق:   مفتی قاسم  صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Fmd:0102

تاریخ اجراء: 15محرم الحرام  1438 ھ/17اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا ”خداپاک کی قسم !میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔“ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہوجائے گی؟میں نے سنا تھا کہ منت وقسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔

           سائل:محمد آفتاب عطاری(نارتھ کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    قلم سےتحریر کرنا یاموبائل یا کمپیوٹرکی ٹائپنگ  کے ذریعے  تحریرکرنایہ بھی ایک طرح سے اپنےمافی الضمیر  کو ظاہر کرنے میں  زبانی کلام کی طرح ہے اور  کتب فقہ میں فقہاء کرام نےاس  مفہوم کو درج ذیل کلمات سے ذکر فرمایا ہے ”القلم احد اللسانین“ یعنی قلم بھی ایک قسم کی زبان ہے اور”الکتاب کالخطاب۔“یعنی لکھنا  بولنے کی طرح ہی ہے ۔

    لہٰذا جس طرح قسم کےیہ الفاظ زبان سےادا کئے جاتے تو قسم منعقد ہو جاتی ،اسی طرح بذریعہ واٹس ایپ تحریری طور پر  ان الفاظ کےلکھنے سے بھی قسم کا انعقاد ہوجائے گا ۔اور اس کے خلاف کرنے سے قسم ٹوٹ جائے گی اور کفارہ بھی لازم ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم