کھانے کے اوّل ، آخر میں نمکین یا میٹھی چیز کھانے کا حکم

مجیب:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ صفر المظفر 1441ھ

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ کھانے کا اوّل اور آخر نمک یا نمکین چیز کھا کر کرنا چاہئے یا آخر میں میٹھی چیز بھی کھانی چاہئے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    کھانے کااوّل اور آخر نمک یا نمکین سے کرنا چاہئے کہ یہ سنت ہے اور اس میں بہت سی بیماریوں سے حفاظت ہے۔ امام بیہقی  رحمۃ اللہ علیہ  شعب الایمان میں ایک روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی  رضی اللہ عنہ نے فرمایا:“ من ابتدأ غداءه بالملح ، أذهب عنه سبعين نوعا من البلاء “ ترجمہ : جو اپنے کھانے کی ابتداء نمک یا نمکین سے کرے اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دی جاتی ہیں۔

(شعب الایمان ، 8 / 100)

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ  وَرَسُوْلُہ اَعْلَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم