Kya Qalmein Darhi Mein Shamil Hain ?

کیا قلمیں داڑھی میں شامل ہیں ؟

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1636

تاریخ اجراء:15ذوالقعدۃالحرام1445 ھ/24مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا قلمیں داڑھی میں شامل ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      سر سے جو بال کان کے سامنے گال کی طرف لٹکتے ہیں یعنی کان کے سوراخ کی سیدھ میں گال کی طرف  قلموں کے لٹکنے والی جگہ ہاتھ لگانے سے ایک ابھری ہوئی ہڈی معلوم ہوتی ہے اس کے اوپر سے آئے ہوئی بال کاٹ سکتے ہیں اس کے نیچے والے حصہ پہ اگے ہوئے بال داڑھی میں شمار ہوتے ہیں داڑھی کی حد کو آسان سے آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں ، جبڑوں ، ٹھوڑی پر جمتی ہے اور عرضا اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے بیچ میں ہوتا ہے ۔ اب اگر کوئی شخص اپنے کانوں کے برابر والے بالوں میں سے وہ بال چھوٹے کرواتا ہے کہ جو قلموں سے نیچے ، داڑھی کا حصہ ہیں تو وہ گنہگار ہو گا کیونکہ داڑھی کے بالوں کو لمبائی اور چوڑائی دونوں طرح سے ایک مشت پوری ہونے سے پہلے تھوڑا یا زیادہ کاٹنا،  ناجائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Darhi Sunnat Qalmein