Tilawat Karne Wale Ko Salam Kiya Jaye To Jawab De Ya Nahi ?

تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟

مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6139

تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1438ھ/28نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    جب کوئی شخص تلاوت قرآن و تسبیح ،ودرود وغیرہ ذکر اللہ  میں مشغول ہو تو حکم ہے کہ آنے والا سلام نہ کرے اوراگر کر دے تو اس پر جواب دینا واجب نہیں اختیار ہے چاہے تو دے، چاہے تو تلاوت وغیر ہ جاری رکھے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم