اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم

فتوی نمبر: WAT-07

تاریخ اجراء:15محرم الحرام1443ھ/24اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    عورت اعتکاف میں ہو تو کیا  کسی کی طرف نظر پڑنے یا کسی کے اعتکاف میں بیٹھی عورت کو دیکھنے سے اس عورت کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    عورت کی اعتکاف میں کسی دوسرے پر نظر پڑنے یا کسی کی  اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت پر نظر پڑنے سے اس عورت  کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم