کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بڑی بہن (بیوہ)جن کی عمرتقریباً 65سال ہے وہ بغیرکسی محرم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہی ہیں۔میری بہن کویہ کہاگیاہے کہ اس عمرمیں محرم کی پاپندی نہیں ہے ۔ان کے ساتھ ان کی دیورانی اورکچھ خواتین اوران کے ایک عزیزاپنی بیوی کے ہمراہ جارہے ہیں ۔ کیااس طرح میری بہن بغیرمحرم شرعی سفرکرکے عمرے کی ادائیگی کے لئے جاسکتی ہیں ؟