گندم پیسنے کی اجرت میں آٹا اور پیسے دونوں لینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہمارے علا قے میں گندم پیسنے والے پسائی میں بطور اجرت پیسوں کے ساتھ (پیسنے کے لیے دی ہوئی گندم میں سے)آٹا بھی لیتے ہیں ۔ مثلاً: 40کلوگندم کی پسائی50 روپے لیتے ہیں اور ساتھ ڈیڑھ کلو آٹا بھی نکالتے ہیں اور اگر آٹا نکالنے سے منع کیا جائے ،تو پھر اجرت کے طور پر 150روپے لیتے ہیں ،ان دونوں میں سے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے؟