اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارے یہاں مدرسہ میں اجتماعی قربانی کااہتمام ہواجس کے جانورکی خریداری کے لئےہماراکراچی سےمیرپورخاص جاناہواکیونکہ وہاں کم قیمت میں جانورمل جاتے ہیں اوراس کام میں ایک دن صَرف ہوا۔پھرقربانی کے بعدہم نےاَخراجات کاحساب کیادیکھاگیاکہ کافی مقدارمیں رقم بچ گئی توجن لوگوں نےجانورلانے اوروزن کرکے گوشت تقسیم کرنے میں معاونت کی اوراپناوقت دیااُس باقی ماندہ رقم سے اُن کی اُجرت طے کی اوراُنہی کی اجازت سے وہ رقم مدرسہ میں دے دی جبکہ اُن کی اُجرت پہلےمقررنہ کی گئی اورقربانی فارم میں ان کوتنخواہیں دینے کاذکربھی نہیں تھا۔اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں؟
سائل:محمدتنویر