غسل کرتے ہوئےپانی سے بھرے ڈرم میں چھینٹے پڑجانے کی صورت میں پانی کا حکم
سوال: ہم سپلائی کا پانی استعمال کرتے ہیں، اکثر یہ ہوتا ہے کہ پانی نہیں آتا ،ہم نے ایک ڈرم رکھا ہے ،اس کو بھر لیتے ہیں ،لیکن وہ ڈرم دہ در دہ سے کم ہے ۔اب اس صورت میں اگر کوئی شخص فرض غسل کرےاور غسل کرتے ہوئے پانی کے چھینٹے ڈرم میں پڑجائیں، تو کیا ان چھینٹوں سے پانی مستعمل یاناپاک ہو جائے گا؟ نیز اس پانی کے مستعمل ہونے یا نہ ہونے کے متعلق معلوم نہ ہو، تو کیا حکم ہے؟