دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جھگڑا ہونے پرمیری بیوی(جس سے میرے بچے بھی ہیں)نےکہا مجھے طلاق دو۔ میں نے جواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے ارادے سے کہہ دیا ”طلاق دی“۔ اس نے دوبارہ طلاق دینے کا کہا تو میں نے پھر اسے طلاق دینے کے ارادے سے کہا”طلاق دی“۔ اس نے پھر یہی کہا مگرتیسری دفعہ میں خاموش ہو گیا۔ اس کے کچھ دن بعد عدت گزرنے سے پہلے ہی میں نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب ہمارے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اس کے علاوہ میں نے کبھی کوئی طلاق نہیں دی۔
سائل:محمد عرفان(راوی روڈ، مرکز الاولیا لاہور)