اپنی کمیٹی کی رقم دے کر اس پر نفع لینا کیسا؟
سوال: زید نے ایک جگہ کمیٹی ڈالی ہوئی ہے مگرکمیٹی چندمہینے بعدملے گی ، جبکہ اس کے دوست بکرکی ابھی کمیٹی کھل چکی ہے اور اس کے پاس رقم موجودہے ، زیدبکرسےکہتاہے کہ اپنی کمیٹی کی رقم مجھے دے دو اور جب میری کمیٹی کھلے گی تو تم اپنی رقم واپس لے لینا ، اس کے بدلے میں آپ کو تین ہزار روپے زیادہ اداکروں گا ، براہِ کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ رقم اوپر دینے کی وجہ سے اس معاملے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟