کافروں کی کمپنی میں اکاونٹنٹ کی جاب کرنا کیسا؟
سوال: میں کینیڈا سے بات کر رہا ہوں ، میں یہاں ایک کافر کمپنی کے اکاؤنٹ کے شعبے میں ہوں، کمپنی ایک مسلمان سے قرض لیتی ہے اور اسے بعد میں سود کے ساتھ قرض لوٹاتی ہے،میں نے اس کا حساب کتاب رکھنا ہوتا ہے۔ میں نے سنا تھا کہ مسلمان کافر سے سود لے، تو جائز ہے کہ وہ سود نہیں ، بلکہ نفع ہے، تو کیا میرا یہ نوکری کرنا،جائز ہے؟