جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں لوگ دوسروں کو پالنے کے لیےجانور دیتے ہیں اورطے یہ ہوتا ہے کہ جب اس جانور کے بچے ہوجائیں،تو وہ ان دونوں کے مشترک ہوں گے، یعنی آدھے آدھے تقسیم ہوں گے ۔یہ مسئلہ یہاں میں نے علماء سے پوچھا ہوا تھا ،تو میں نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ناجائز ہے،تو وہ سب مجھ سے تقاضا کررہے ہیں کہ ناجائز ہے،تو لکھا ہوا لے کر آؤ۔نیز مفتی صاحب اگر اس میں کوئی جائز طریقہ ہے،تو وہ بھی بتادیں تاکہ اس کے مطابق عمل کریں ؟