وطن اصلی سے دوسری جگہ مستقل شفٹ ہوگیا تو وطن اصلی باطل ہوجائے گا
سوال: زیداپنے آبائی گاؤں کشمیرسے اپنے اہل ومتاع کے ساتھ کئی سالوں سے مستقل لاہور شفٹ ہوگیاہے، گاؤں میں زیدکی صرف زمینیں ومکان باقی ہے اور دیگررشتہ دار رہتے ہیں،اور زید کا اپنے آبائی گاؤں میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بلکہ وہاں کی سکونت کومستقل ترک کرچکاہے اور اس جگہ صرف رشتہ داروں وغیرہ سے ملاقات کے لئے کبھی کبھی جاتاہے ۔دریافت طلب امریہ ہے کہ یہ آبائی گاؤں اس کاوطن اصلی بنتاہے یانہیں ؟