ملازمت والی جگہ پر نمازِ قصر ہوگی یا پوری
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اوراسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔میرے والدین اور بیوی بچے گوجرانوالہ میں ہی رہتے تھے ۔ابھی ادارے کی طرف سے مجھے رہائشی مکان ملا ہے اورمیں نے اپنی بیوی اور بچوں کو یہاں بلا لیا ہے۔میری ملازمت ختم ہونے میں تقریباً پانچ سال باقی ہیں،جب بھی ملازمت ختم ہو گی ، میں اپنی فیملی کو لے کر گوجرانوالہ شفٹ ہو جاؤں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا بیوی بچے یہاں آجانے کی وجہ سے اسلام آباد میرے لئے وطن اصلی بن گیا ہے؟گھر سے یہاں آ کر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں مجھے نماز پوری پڑھنی ہو گی یا قصر؟یہ بھی یاد رہےکہ اسلام آباد گوجرانوالہ سے شرعی مسافت پہ واقع ہے۔