سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے فرض روزے میں وقت کے اندر سحری مکمل کی، مگر بعد میں اسے معلوم ہوا کہ گھڑی کا وقت درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ سحری کا وقت ختم ہو نے کے دو منٹ بعد تک کھاتا رہا، تو کیا اس صورت میں اس شخص کا وہ روزہ درست ادا ہوگیا؟ رہنمائی فرمادیں۔