مقتدی کے لیے کب سلام پھیرنا سنت ہے؟
سوال: ایک صاحب جو اپنے آپ کو حنفی فقہ کا پیروکار بتاتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اگر امام ایک طرف سلام پھیر لے اور اس کے فوراً بعد مقتدی بھی ایک سلام پھیرے ،تو یہ طریقہ غلط ہے ، درست طریقہ یہ ہے کہ جب امام دونوں طرف سلام پھیر لے اس کے بعد مقتدی دونوں سلام پھیرے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے اس ویڈیو بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ امام کے ساتھ سلام پھیر نےوالے سنت کے تارک ہیں، لہذا امام کے بعد سلام پھیرنے والوں کوسنت زندہ کرنے کا بھی ثواب ملے گا۔