نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں کا رواج ہے کہ کوئی غریب آدمی بھینسا پالتا ہے ، اس کو کھلاتا پلاتا اور اس کی دیکھ بھال کرتاہے ، اس بھینسے سے لوگ بھینسوں کو حاملہ کراتے ہیں اور وہ شخص اس کی اجرت لیتا ہے، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟
سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی،آزاد کشمیر)