کیا مسافر شرعی بننے کےلیے شہر کا بائی پاس کراس کرنا ضروری ہے ؟
سوال: میرا تعلق پنجاب علی پور سے ہے۔ کام کے سلسلہ میں حیدر آباد میں رہائش پذیر ہوں ،لیکن اسے وطن اصلی نہیں بنایا۔پوچھنا یہ ہے کہ علی پور جاتے ہوئے یا وہاں سے حیدر آباد آتے ہوئے،حیدرآباد بائی پاس پر اگر نماز پڑھوں تو قصر کروں گا یا پوری پڑھوں گا؟
نوٹ:حیدرآباد بائی پاس شہر سے بالکل باہر ہے،شہر کی آبادی وہاں تک متصل نہیں ، کافی پہلے ختم ہو جاتی ہے۔