پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنی ذاتی کاروبار سے میمن سوسائٹی میں پلاٹ خریدا اور والد صاحب کے نام کرادیا ۔ پلاٹ خالی پڑا ہے،ابھی تک اس پر والد صاحب کو قبضہ نہیں دیا۔پوچھنا یہ ہے کہ والد صاحب اس پلاٹ کے مالک ہو گئے یا ابھی بھی میں ہی مالک ہوں ؟
نوٹ:سائل نے بیان کیا کہ خریداری مطلق ہوئی یعنی اس میں خریداری کی نسبت ان کے والد صاحب کی طرف نہیں کی گئی ۔خریداری کے بعد صرف رجسٹری والد صاحب کے نام کرائی گئی ہے۔