پرچون کی دکان والا زکوٰۃ کس طرح نکالے ؟
سوال: ہماری پرچون کی دکان ہے، اُس میں بہت ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں، مثلا:سوئیاں،کامن پنیں،کیل ،موتی وغیرہا۔ اُن کاحساب لگانااورگننامشکل ہے کہ یہ کتنی ہیں، ہاں بطورِ دکاندارایک اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ یہ اتنے کی ہوں گی،توکیاجن چیزوں کاگنناممکن ہے ،انہیں گن لیں اورجن کاحساب مشکل ہے اُن کااندازہ کرلیں اورزیادہ سے زیادہ اندازہ کرکے زکوۃ اداکردیں؟تویہ جائزہوگایانہیں؟