کیا ایک سے زائد اذانوں کاجواب دینا ضروری ہے ؟
سوال: میں نے سنا ہے کہ جو اذان کے دوران میں بات چیت میں مصروف رہے بوقت موت اس کا ایمان سلب ہونے کا خطرہ ہے۔اب جب جہاں ہمارا اجتماع ہوتا ہے وہاں جب عصر کی اذان ہوتی ہے تو ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور اس اذان کا جواب دیتے ہیں۔اس کےبعد جب قریبی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو ہم سلام و مصافحہ کررہے ہوتے ہیں ۔تو اس دوسری اذان کے وقت میں ہمارا باتوں اور سلام و مصافحہ میں مشغول رہنا درست ہے؟