سیٹھ کا ملازم کو گریجویٹی فنڈ نہ دینا
سوال: زید اپنے ملازمین سے ملازمت کا معاہدہ کرتے وقت طے کرلیتا ہے کہ ہم بطور گریجویٹی آپ کو کوئی رقم نہیں دیں گے اور اجیر اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اجارہ کرلیتے ہیں مگر بعد میں اجیر گریجویٹی کا مطالبہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملکی قانون یہ ہے کہ گریجویٹی فنڈ دینا ہوتا ہے لہٰذا ہم اس کے حق دار ہیں۔آپ ارشاد فرمائیں کہ اس صورت میں گریجویٹی نہ دینے کی وجہ سے زید پر حق العبد تلف کرنے کا گناہ تو نہیں ہوگا ؟ نیز کیا اس صورت میں ملازمین کا گریجویٹی مانگنا درست ہے ؟