شادی کے موقع پر ہونے والی ایک رسم کا شرعی حکم
سوال: ہمارے یہاں شادی کے موقع پر ایک رسم کی جاتی ہے ، جس میں بے پردگی و بے حیائی واضح طور پر ہورہی ہوتی ہے ، اس رسم کے مطابق دولہا والے دلہن کے گھر آتے ہیں اور دولہا اپنی ہونے والی دلہن کی بہن کے گلے میں ہار ڈالتا ہے اور اسے پرفیوم لگاتا ہے ، پھر دلہن والے دولہا کے گھر جاتے ہیں ، وہاں دلہن کی بہن دولہا کو ہار پہناتی ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے پان کھلاتی ہے ، اسے لکڑی سے مارتی ہے اور لکڑی سے کبھی تیز چوٹ لگ جاتی ہے حتی کے خون بھی نکل آتا ہے ، ایسی بے ہودہ قسم کی رسموں کو کرنے سے منع کیا جائے پھر بھی فیملی والے نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ خوشی کے موقع پر پرابلم نہ بناؤ ، اگر کوئی دولہا یہ رسم نہ کرنا چاہے ،تو اس کے ساتھ زبردستی کرتے ہیں اور مجبور کردیتے ہیں ،ایسی صورت حال میں جس کو یہ رسم کرنی پڑے ، تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟