سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 1443 results

21

مرغی فروشوں کے لئے ایک اہم مسئلہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم مخصوص تِکّہ شاپس(Shops) پر چکن کی سَپلائی کرتے ہیں۔ہمیں اپنے طریقۂ کار پر شرعی رہنمائی درکار ہے۔ہمارا طریقۂ کار یہ ہے: ہم مرغی ہاتھ سے شرعی طریقۂ کار کے ساتھ ذَبْح کرتے ہیں۔مرغی کی جان نکل جانے کے بعد اسے گرم پانی میں ڈالتے ہیں چند لمحوں کے بعد نکال کر ایک مشین کے ذریعے اس کے جسم سے تمام پَراور بال صاف کردیتے ہیں پھر اس کے اندر کی آلائش نکال کر پریشر کے ساتھ بہتے ہوئے پانی سے دھوتے ہیں اور اس کے چار پیس کر دیتے ہیں۔سوالات یہ ہیں: (1)ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟(مرغی کو گرم پانی میں اس مقصد کے لئے ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کے بال اور پَر نرم پڑ جائیں اور انہیں اُتارنا آسان ہو جائے اس کے بغیر انھیں اُتارنا بہت دشوار ہے اور انہیں گرم پانی میں چند لمحوں کے لئے رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی گوشت تک نہیں پہنچتا کیونکہ گرم پانی کا گوشت تک پہنچناخود ہمارے لئے نقصان دہ ہے کہ گوشت کے جس حصے تک گرم پانی پہنچے گا گرم پانی اس حصے کو پکا دے گا اور گوشت کی رنگت تبدیل کر دے گا) (2) مرغی کی کھال کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مرغی کے پَر اُتارنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کی کھال باقی رہے کہ تکہ میں اس کی کھال ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔

21
27

نیاز کا گوشت کافر مزدورکودینا کیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بھٹہ کامالک ہوں اورہمارے پاس اکثرلیبرکرسچن یعنی عیسائی ہوتے ہیں اورہم نے ان سے کام لیناہوتاہے مسئلہ یہ ہے کہ : (1)ہم کبھی توسالانہ ختم پاک دلواکریاکبھی ہرماہ دیگیں نیازپکاکرتقسیم کرتے ہیں ،اسی طرح کبھی کبھاربھٹہ کی حفاظت وخیروبرکت کےلیےاورنظربدوحاسدین کے حسدسے بچنے کے لیے بکرے ذبح کرکے غرباءمیں گوشت تقسیم کرتے ہیں ،لنگرکوہم خودبھی کھاتے ہیں اورہمارے دوست احباب اورقرآن خوانی کرنے والے بھی اوریہی لنگرہماری عیسائی لیبربھی کھاتی ہے اسی طرح گوشت میں سے ہماری کرسچن لیبربھی گوشت لیتی ہے ۔کیالنگراوریہ نفلی صدقہ کاگوشت ان کودے سکتے ہیں۔ (2)اسی طرح ہرسال بڑی عیدپربڑے جانوراپنے بھٹہ پرہی ذبح کرکے وہاں کے مکینوں اورراہ گیروں میں گوشت تقسیم کردیتے ہیں اورکچھ گوشت گھرمیں آجاتاہے ۔اس گوشت پرعیسائی لیبرکی بھی نظریں ہوتی ہیں اورہم انہیں انکاربھی نہیں کرسکتے لاچاردیناہی پڑتاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کے گوشت میں سے عیسائی لیبرکودیناکیساہے؟ نوٹ:تقسیم کاری کایہ سلسلہ ہمارے آباء واجدادسے اسی طرح چلتاآرہاہے۔

27
30

ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں AUSTRALIA میں رہتاہوں ،یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے۔ وہ سلاٹرہاوس میں جاکربکرے اورگائے ہاتھ سے چھری پکڑکرتکبیرپڑھ کر ذبح کرتاہے۔سلاٹر ہاوس کفار(غیرکتابیوں)کی ملکیت ہے۔جوجانوروہ مسلمان ذابح نےذبح کیے ہوتے ہیں،ان کوکھال اتار کرنمبرالاٹ کرکے سلاٹرہاوس میں سردخانے میں رکھ دیاجاتاہے۔پھرچوبیس گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانوروہاں سے خریدکرلاتے ہیں،اور مسلمانوں کوبیچتے ہیں۔مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور(جن پرنمبرالاٹ کیےجاتے ہیں)وہ کفارکے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہوجائیں ایسانہیں ہوتا،سردخانے وغیرہ پرماموربھی تمام مزدورغیرمسلم (غیرکتابی)ہوتے ہیں اوران کاکہنا ہے کہ یہ وہی جانورہیں جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیاہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں ! (1)کیامذکورہ بالاجانور جن پرنمبرالاٹ کیے جاتے ہیں مسلمان گوشت فروشوں کویہ خریدناجائزہے ؟ (2)ان گوشت فروشوں کایہ گوشت عام مسلمان کوبیچناکیساہے؟ سائل:محمدکامران عطاری (Australia)

30