مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض مساجدمیں یہ دیکھاگیاہے کہ نمازکے لیے باہرسےآنے والےلوگ پہلے سے مسجدمیں جمع نمازیوں کوجوجماعت کے انتظارمیں بیٹھے ہوتے ہیں،ان کوبلندآوازسے سلام کرتے ہیں ،اس وقت بعض لوگ قرآن پاک پڑھ رہے ہوتےہیں،بعض دیگرذکرواذکارمیں مشغول ہوتے ہیں ۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ اس موقع پرسلام کرناچاہیے یانہیں ؟نیزاگرکسی نے سلام کر دیاتو کیاوہاں موجودلوگوں پرجواب دیناواجب ہے؟